کراچی: (دنیا نیوز) پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں مشق سی سپارک 2022 کے دوران بحری جہاز، آبدوز اور ہوائی جہاز سے سطح آب اور زیر آب مارکرنے والے میزائل اور تارپیڈو کا شاندار مظاہرہ کیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق شمالی بحیرہ عرب میں مشق سی سپارک کے دوران فائر پاور کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا جس میں پاک بحریہ کے بحری جہاز، آبدوز اور ہوائی جہاز نے سطح آب اور زیرآب مار کرنے والے میزائلز اور تارپیڈو کامیابی سے فائرکئے۔
چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے فائر پاور ڈسپلے کا مشاہدہ کیا اورپاک بحریہ کی آپریشنل تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا۔