کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں پاک بحریہ کی مشق سی سپارک دوہزار بائیس کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مشق کے مقاصد اور حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی۔
پاک بحریہ کی مشق سی سپارک دوہزار بائس کی افتتاحی تقریب میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشق سی سپارک کے انعقاد کا مقصد پاک بحریہ کی جنگی تیاری اور منصوبہ بندی کی عملی جانچ ہے، مشق سی سپارک 2022 میں بحری اثاثوں کے علاوہ بری اور فضائی افواج کے اہلکار اور اثاثے بھی شریک ہوں گے۔
افتتاحی تقریب میں وزارت دفاع، داخلہ، بحری امور اور نیشنل سیکیورٹی ڈویژن کے نمائندگان بھی شریک تھے۔ مشق سی سپارک دوہزار بائس محفوظ میری ٹائم ماحول کے لئے پاک بحریہ کے عزم کی مظہر ہے۔