کراچی:(دنیانیوز) پاکستان نیوی نے مسلسل چھٹی مرتبہ چھٹی چیف آف دی نیول سٹاف اوپن شوٹنگ چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔
چھٹی چیف آف دی نیول سٹاف اوپن شوٹنگ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب پاکستان نیوی شوٹنگ رینج ، پی این ایس بہادر پر منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد نیازی تھے۔
ایونٹ میں 400 سے زائد شوٹرز نے حصہ لیا اور اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا ، جیتنے والے شوٹرز میں میڈلز اور انعامات تقسیم کئے گئے ۔
پاکستان نیوی نے مسلسل چھٹی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا ، نیوی نے مجموعی طور پر 20 طلائی تمغے جیتے ، پاک بحریہ نے 19 سلور اور 8 برانز میڈلز بھی جیتے ، پاکستان آرمی دوسرے نمبر پر رہی اور 13گولڈ،13 سلور اور8 برانزمیڈلز حاصل کیے۔