کراچی: (دنیا نیوز) پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس تبوک نے ریجنل میری ٹاٸم سکیورٹی پٹرول پر تعیناتی کے دوران عمان کا دورہ کیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق عمان کی بندرگاہ دقم آمد پر عمانی بحریہ اور پاکستانی سفارتی حکام نے پاک بحریہ کے جہاز تبوک کا استقبال کیا، جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے عمانی حکام سے اہم ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پی این ایس تبوک کے اس دورے سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔