لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسحاق خاکوانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کو آپس میں بات کرنی چاہیے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق خاکوانی نے کہا کہ آج جہانگیر ترین کی گروپ کا اجلاس ہے، 5 یا 6 دن تک جہانگیر ترین وطن واپس آ جائیں گے، جہانگیر ترین اور عمران خان دوست تھے۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین اور عمران خان کو آپس میں بات کرنی چاہیے، شاہ محمود نے پارٹی میں منفی کردار ادا کیا ہے، علیم خان خود آئے اور دو چار گھنٹے بھی مستحکم نہیں رہ سکے۔