اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم عمران خان سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدر شی ژن چن نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کی سماجی واقتصادی ترقی کے لئے حکومت کی معاونت کو سراہا۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدر شی ژن چن نے کورونا بحران سے نمٹنے کے لئے حکومت پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بحران کے دوران پاکستان کی معیشت کئی ممالک سے بہت بہتر رہی ہے، بینک پاکستان کی معاشی ترقی کو تیز کرنے کےلئے اس کی کوششوں میں معاونت جاری رکھے گا ۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدر نے وزیر اعظم کو یقین دلایا کہ بینک پاکستانی معیشت کی نمو کو تیز کرنے کی کوششوں میں پاکستان کی معاونت جاری رکھے۔