خیبر پختونخوا میں تعلیم اور صحت کی بہتری کے لیے خصوصی منصوبہ شروع

Published On 18 March,2022 08:55 am

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا میں تعلیم اور صحت کی بہتری کے لیے خصوصی منصوبہ شروع کردیا گیا، ورلڈ بینک کے تعاون سے صوبے کے 4 اضلاع میں صحت اورتعلیم کے شعبے پر200 ملین ڈالرخرچ کئے جائیں گے۔

ورلڈ بینک کے تعاون سے ہیومن کیپٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ پشاور، نوشہرہ، صوابی اور ہری پور میں شروع کیا جائے گا، صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی کہتے ہیں منصوبے کے تحت 35 سے 40 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔ سکولوں میں 1400 کمرے بنائے جائیں گے، سکولوں کی اپ گریڈیشن ،اساتذہ کی تربیت اور کمیونٹی سکولز کے قیام سمیت دیگر اقدامات بھی اٹھائے جائیں گے ۔


صوبائی وزیر صحت و خزانہ تیمور جھگڑا کا کہنا تھا کہ 80 ملین ڈالر صحت اور 120 ملین ڈالر تعلیم کے شعبہ میں خرچ ہوں گے، پراجیکٹ کے تحت محکمہ صحت میں 15 ارب روپے استعداد کار میں بہتری پر خرچ ہوں گے۔

پراجیکٹ کو صوبے میں افغان مہاجرین کے میزبان 4 اضلاع کے لیے ایک بڑا پیکیج قرار دیا گیا ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں دیگر اضلاع تک توسیع دی جائے گی۔
 

Advertisement