اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آنے کے بعد کشیدگی بڑھنے پر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے کارکن سندھ ہاؤس پہنچ گئے۔
پی ٹی آئی کے کارکنوں کی طرف سے دروازہ توڑنے کے بعد جمعیت علمائے اسلام (ف) کے کارکن سندھ ہاؤس پہنچ گئے ہیں جبکہ پولیس نے کارکنوں کو آگے جانے سے روک دیا ہے۔
ترجمان جمعیت علمائے اسلام (ف) اسلم غوری کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ جہاں غنڈہ گردی ہوگی وہاں ہمارے کارکن دفاع کے لئے موجود ہوں گے، غنڈوں کے جھتے پولیس کی نگرانی میں ریڈ زون میں داخل کئے جارہے ہیں۔
اسلم غوری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی بدمعاشی کا ہر حال میں مقابلہ کریں گے، راولپنڈی، اسلام آباد کے کارکن فوری طور پر اسلام آباد پہنچ جائیں، اگر کسی کارکن کو نقصان پہنچا تو ذمہ داری حکومت پر ہو گی۔