پی پی کا خیبرپختونخوا میں بھی تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان

Published On 19 March,2022 04:06 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی نے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کر دیا۔

خیال رہے کہ 8 مارچ کو وزیراعظم عمران خان کے خلاف متحدہ اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد کے لیے قومی اسمبلی میں ریکوزیشن جمع کروائی تھی جس پر ووٹنگ 27 مارچ کے بعد ہو گی جبکہ پنجاب میں عدم اعتماد لائے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر نجم الدین خان لواری ہاؤس دیربالا میں نیوز کانفرنس کے دوران کہاکہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے 45 ارکان ان سے رابطے میں ہیں اور مرکز کے بعد صوبے میں بھی جلد عدم اعتماد لائیں گے۔

انہوں کا کہنا تھا اپوزیشن ایک پیج پرہےاور نااہل حکومت سے قوم کو نجات دلانے کے لیے کمرکس لیے ہیں.

پی پی رہنما نے خبردار کیا کہ پی ٹی آئی کے یوتھیے اور کرم فرما کھول کر سن لیں، جیالے اینٹ کاجواب پتھر سے دینا خوب جانتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اسلام آباد میں سندھ ہاوس پر حملے پر ریاستی اداروں کی خاموشی افسوسناک اور معنی خیز ہے۔
 

Advertisement