اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے شاہ زین بگٹی کی جانب سے حکومت سے علحدگی اختیار کرنے پر ردعمل میں کہا کہ یہ کئی بار آئیں گے ،کئی بار جائیں گے، ہمارے ساتھ عوام کھڑے ہیں۔
شاہ زین بگٹی کےحکومت کو چھوڑنے پر فوا دچودھری کا ردعمل ، کہتے ہیں کوئی مسئلہ نہیں ،ہماری توجہ جلسے پر ہے۔ ہمیں عوامی طاقت پر اعتماد ہے۔ دوسری جانب وزیرداخلہ شیخ رشید کا اپوزیشن رہنماوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گینگ آف تھری کو ناکامی ہو گی ، عمران خان چھا جائے گا، اپوزیشن کو کچھ نہیں ملے گا یہ دیکھتے رہ جائیں گے۔ عمران خان اگرعدم اعتمادمیں نہیں بچا تو اسے اس سے زیادہ عزت ملنے جا رہی ہے۔
قبل ازیں جمہوری وطن پارٹی کے صدر شاہ زین بگٹی نے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران شاہ زین بگٹی کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہمارے مسائل پر توجہ نہیں دی ، اب ہم پی ڈی ایم کے ساتھ ہیں۔ بلاول بھٹو کا اس موقع پر کہنا تھا کہ سربراہ جمہوری وطن پارٹی شاہ زین نے بہادری کے ساتھ اہم فیصلہ کیا، تبدیلی کے نام پر عوام سے دھوکا کیا گیا،عمران خان نے اپنے اتحادیوں کو بھی استعمال کیا۔