لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے خطاب میں سرپرائز تو نہیں ملا لیکن کارکنوں کا دل رکھنے کیلئے ایک خط ضرور لہرایا گیا ہے۔
ٹویٹ میں شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ بیرونی سازش سے متعلق خط پارلیمنٹ کی نیشنل سکیورٹی کمیٹی میں کیوں پیش نہیں کیا گیا۔ عمران خان نے مبینہ خط ہوا میں لہرا کر جیب میں رکھ لیا، بھٹو بننے کے لئے وژن، جرات اور ہمت چاہیے۔
آپ خود کا شہید ذوالفقار علی بھٹو سے موازنہ نا کریں، شہید بھٹو کو کہا گیا تمہیں عبرت کا نشان بنائے گے، وہ پھانسی چڑھ گئے لیکن ملک و عوام کے لئے آخری سانس تک ڈٹے رہے۔ آپ نے مبینہ خط ہوا میں لہرا کے جیب میں رکھ دیا۔ بھٹو بننے کے لئے وژن، جرات اور ہمت چاہئے۔ 2/3
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) March 28, 2022
پی پی رہنما نے عمران خان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس نااہل اور نالائق حکومت کے خلاف کسی کو سازش کرنے کی ضرورت ہی نہیں۔
وزیراعظم کے خطاب میں سرپرائز تو نہیں ملا لیکن تحریک انصاف کے کارکنان کا دل رکھنے کے لئے ایک خط ضرور لہرایا گیا۔ وزیراعظم پاکستان کی حکومت کے خلاف بیرونی سازش کا الزام لگا کر نیا بیانیہ بنا رہے۔ بیرونی سازش متعلق خط پارلیمنٹ کی نیشنل سکیورٹی کمیٹی میں کیوں پیش نہیں کیا گیا؟ 1/3
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) March 28, 2022