اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر حکومتی وفد نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی سے ملاقات کی جس کے دوران موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ حکومتی وفد میں وفاقی وزرا اسد عمر، شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک شامل ہیں جبکہ ق لیگ کے وفد میں چودھری شجاعت ،پرویز الٰہی، مونس الٰہی اور طارق بشیر چیمہ شامل ہیں۔ حکومتی وفد نے اتحادی جماعت ق لیگ کو منانے کی کوشش کرتے ہوئے حمایت کی درخواست کی۔
دوسری جانب ق لیگی قیادت کی دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ بھی آج ملاقاتیں شیڈول ہیں، مسلم لیگ ق کے وفد کی ایم کیو ایم کے علاوہ بلوچستان عوامی پارٹی سے بھی ملاقات شیڈول ہے۔