اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی شاہ زین بگٹی عہدے سے مستعفی ہو گئے اور استعفی وزیر اعظم کو بھجوادیا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی شاہ زین بگٹی عہدے سے مستعفی ہو گئے، وزیراعظم کو بھیجے گئے استعفی میں لکھا ہے کہ وہ بطورِ وزیراعظم کے معاون خصوصی اپنے عہدے سے استعفی دے رہے ہیں، استعفی سے متعلق ضروری اقدامات کئے جائیں۔
شاہ زین بگٹی کا کہنا تھا کہ انہوں نے استعفی وزیراعظم عمران خان کو بھیجوا دیا ہے جبکہ اسپیکر اسد قیصر کو بھی خط لکھ دیا کہ ان کو اپوزیشن کی نشستوں پر نشست الاٹ کی جائے کیونکہ وہ حکومت کا حصہ نہیں رہے اور ان کو اپوزیشن میں شمار کیا جائے۔