اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ہر صورت ناکام بنائیں گے، اپوزیشن کی اچھی خاصی تعداد ہمارے ساتھ ہیں جو ن لیگ کےساتھ چلنے کو تیار نہیں۔
وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے پنجاب ہائوس اسلام آباد میں رہنمائوں سے مشاورت شروع کر دی جس کے دوران پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کےلئے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ وزیراعلی پنجاب نے اس موقع پر کہا کہ تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے سے متعلق حکمت عملی پر وزیراعظم کو تجاویز دیں گے، ہم عمران خان کے کھلاڑی ہیں اور پنجاب میں پی ٹی آئی عمران خان کیساتھ ڈٹ کر کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اتحادیوں اور ناراض ممبران اسمبلی سے ملاقاتیں کرکے ان کے تحفظات دور کئے،ایک ہفتے کے دوران دو سو سے زائد ممبران اسمبلی سے ملاقاتیں کرچکے جن کا پنجاب حکومت پر مکمل اعتماد ہے۔