کراچی:(فیصل خان سے) سندھ میں لمپی اسکن سے 48 گھنٹے میں 2 درجن سے زائد جانور ہلاک ہو گئے۔
ڈائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک ڈاکٹر نذیر کا کہنا ہے کہ اب تک 31 ہزار لمپی اسکن کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں سے پندر ہزار صحتیاب ہوچکے ہیں۔
ڈاکٹر نذیر کلہوڑو کا کہنا ہے کے ترکی سے لمپی اسکن کی ویکسین آرڈر کردی ہے چند روز میں پہنچ جائے گی، سندھ حکومت 40 لاکھ ویکسین درآمد کر رہی ہے جس کے لئے ٹاسک فورس بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کی کیٹل کالونیز میں لمپی اسکن کے نئے کیسز بہت کم آرہے ہیں، لمپی اسکن اب کراچی گڈاپ سپر ہائی وے سے اندرون سندھ میں سانگھڑ قمبر شہداد کوٹ جامشورو خیرپور اور دیگر علاقوں میں پھیل رہا ہے۔