اسلام آباد:(دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب موخر ہوگیا ہے۔
اس بات کی تصدیق انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کی۔
وزیراعظم عمران خان کا آج قوم سے خطاب موخر ہو گیا ہے-
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) March 30, 2022
سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ وزیراعظم کا خطاب کچھ مصروفیات کی وجہ سے مؤخر کیاگیا، وزیراعظم عمران خان کا کوئی خطاب ریکارڈ نہیں کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت جا نہیں رہی پہلے سے زیادہ مضبوط ہونے جارہی ہے۔