حیدرآباد: کوٹری ریلوے ٹریک پر دھماکا، پٹری کو نقصان، ایک فٹ سے زائد حصہ ٹوٹ گیا

Published On 31 March,2022 10:41 am

حیدر آباد: (دنیا نیوز) حیدرآباد میں کوٹری ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا، جس میں پٹری کو نقصان پہنچا اور ریلوے لائن کا ایک فٹ سے زائد حصہ ٹوٹ گیا۔

پولیس اور ریلوے حکام کے مطابق ریلوے ٹریک پر زور دار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں اپ ٹریک کو نقصان پہنچا۔ دھماکے کے نتیجے میں کوٹری ریلوے اسٹیشن پر ٹرینوں کی آمد رفت بند کر دی گئی تھی۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ، پولیس اور رینجرز نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کیں اور شواہد اکٹھے کیے۔

 

Advertisement