اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی کے کل صبح ہونے والے اجلاس کے لیے 6 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔
قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ایجنڈے کا حصہ ہے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے سپلیمنٹری ایجنڈا بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،سپیکر اسد قیصر سے ملاقات میں سپلیمنٹری ایجنڈے کو کارروائی کا حصہ بنانے کا کہا جائے گا، سپلیمنٹری ایجنڈے کے تحت نئے وزیراعظم کا انتخاب اسی اجلاس میں ہوگا۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گذشتہ روز ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی رولنگ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے اسمبلی تحلیل کرنے کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دیا تھا۔ عدالت عظمی نے حکم دیا کہ 9 اپریل کو دن ساڑھے 10 بجے قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے، اجلاس میں ارکان عدم اعتماد پر ووٹ کاسٹ کر سکیں گے، آرٹیکل 63 کے نفاذ پر عدالتی فیصلہ اثر انداز نہ ہو گا، عدالتی احکامات پر فوری عملدرآمد کیا جائے، عدم اعتماد کامیاب ہو تو نیا وزیر اعظم منتخب کیا جائے۔