اسلام آباد: (دنیا نیوز) امریکا نے ایک بار پھر وزیراعظم عمران خان کے الزامات کو مسترد کر دیا۔
امریکی ڈیپارٹمنٹ آف اسٹیٹ میں پریس بریفنگ کے دوران سوال پوچھا گیا، جس کے جواب میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ وہ واضح طور پر کہنا چاہتی ہیں کہ ان الزامات میں کسی قسم کی کوئی سچائی نہیں۔ جیلینا پورٹر کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان میں آئینی عمل اور قانون کی حکمرانی کا احترام کرتا ہے۔