آئی ایس پی آر نے بی بی سی اردو کی خبر کو گمراہ کن قرار دیدیا

Published On 10 April,2022 11:48 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان کے خلاف بی بی سی نے ایک اور خبر زہرآلود پروپیگننڈہ مہم کے تحت چلا دی۔ آئی ایس پی آر نے بی بی سی کی 9، 10 اپریل کی درمیانی شب کے واقعات پر مبنی خبر بےبنیاد اور جھوٹ کا پلندہ قرار دیدی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بی بی سی اردو کی آج شائع ہونے والی خبر مکمل طور پر بےبنیاد اور جھوٹ کا پلندہ ہے، بی بی سی کی روایتی پروپیگنڈہ خبر میں کئی حقائق نظرانداز کئے گئے، خبر میں متعلقہ ضروری سورسز اور صحافتی اخلاقیات نظر انداز کی گئیں، خبر پاکستان کیخلاف جاری ڈس انفارمیشن کا حصہ ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی حکام معاملہ بی بی سی کی انتظامیہ کے سامنے اٹھائیں گے، بی بی سی ماضی میں بھی حقائق کے برعکس خبریں دے چکا ہے، ماضی میں متعدد خبروں پر عالمی سطح پر بی بی سی کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ہے، برطانوی ٹیکس گزاروں کے پیسے سے چلنے والے بی بی سی کو بھاری جرمانے ادا کرنے پڑے، بی بی سی کی کئی خبریں بے بنیاد پروپیگنڈہ پر مبنی اور حقائق کے برعکس تھیں۔
 

Advertisement