نامزد وزیراعظم شہباز شریف متحرک، اتحادی جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتیں

Published On 10 April,2022 08:21 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) نامزد وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں اتحادی جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتیں کی ہیں، جس میں پی ٹی آئی حکومت کے خلاف تحریک میں ساتھ دینے پر اظہار تشکر کیا۔

قومی اسمبلی میں وزیر اعظم کے انتخابات کے لیے ووٹنگ کے سلسلے میں نامزد وزیر اعظم شہباز شریف متحرک ہو گئے، اسلام آباد میں زرداری ہاؤس میں سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کی۔ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے بھی بیٹھک میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

شہباز شریف نے بلاول بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری سے بھی ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، عدم اعتماد پر ساتھ دینے پر پیپلز پارٹی کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں سیاسی تعاون کو مزید بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق شہباز شریف نے ایم کیو ایم کیو، بی اے پی کے وفود کے علاوہ آزاد ارکان اسمبلی علی وزیر اور محسن داوڑ سے بھی ملاقاتیں کیں اور تحریک عدم اعتماد میں حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نے وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے ووٹنگ میں حمایت بھی طلب کی ہے۔
 

Advertisement