مسلم لیگ (ن) ہارس ٹریڈنگ کا بازار لگائے ہوئے ہے: حکومتی اتحاد پنجاب

Published On 13 April,2022 07:45 pm

لاہور:( لیاقت انصاری سے) پنجاب میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لئے حکومتی اتحاد نے الزام عائد کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ہارس ٹریڈنگ کا بازار لگائے ہوئے ہے۔

وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے سلسلے میں حکومتی اتحاد کے وزیراعلیٰ کے لئے امیدوار چودھری پرویزالٰہی کی زیرصدارت اجلاس ہوا، مشاورتی اجلاس میں ارکان اسمبلی سے رابطوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

مشاورت میں سابق صوبائی وزرا راجہ بشارت ،میاں اسلم اقبال ، چودھری ظہیرالدین ، راجہ راشد حفیظ ، سمیع اللہ اور دیگر اراکین اسمبلی بھی میں شریک ہوئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے سلسلے میں ارکان سے رابطوں پر بات چیت کی گئی، پرویز الٰہی کی جانب سے اتحادی ارکان اسمبلی کو آئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے ٹاسک دیئے گئے۔

حکومتی اتحاد کا کہنا تھا کہ انشا اللہ وزیراعلیٰ کے انتخاب میں کامیاب ہوں گے، ارکان سے مکمل رابطے ہیں، اللہ کے فضل سے اکثریت ہمارے پاس ہے۔
 

Advertisement