اسلام آباد: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا کیس بھی اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین مذہب کے دیگر کیسز کے ساتھ منسلک کر دیا گیا۔ عدالت نے شہباز گل کی عبوری ضمانت میں 9 مئی تک توسیع بھی کر دی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے شہباز گل کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت شہباز گل کا کہنا تھا کہ آپ کے فیصلہ قانون کے مطابق ہوتے ہیں، وہ حق میں ہوں یا خلاف ہمیشہ ساتھ کھڑا رہا۔ چیف جسٹس نے سماعت نو مئی تک ملتوی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اگر آئین اور اداروں کا احترام نہیں ہو گا اور ساری چیزیں سیاسی بیانیے پر چلنی ہیں تو اختتام انتشار پر ہی ہوگا۔
دوسری طرف پولیس نے شہباز گل کی گاڑی کو ٹکر مانے والے شخص وجاہت علی کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے گاڑی طاہر نامی بندے سے رینٹ پر لی تھی ملزم نے ابتدائی بیان میں بتایا کہ یہ خالصتا حادثہ تھا کسی سیاسی جماعت سے کا کوئی تعلق نہیں۔