اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان نے مصر میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان مصر کے علاقے سینائی میں ہونے والے گھناؤنے دہشت گرد حملے کی مذمت کرتا ہے جس کے نتیجے میں 11 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوئے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی حکومت اور عوام سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔ ہم مصر کے برادر عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی کا بھی اعادہ کرتے ہیں۔