لاہور:(ویب ڈیسک)دنیا میں آئے روز عجیب اور دلچسپ واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں،یہ واقعات چاہے کیلے کھانے پر ملک بدری کی سزا ہوں یا پھر بیوی کے ہاتھوں شوہر کی محبوبہ کی پٹائی ہو،ایسا ہی واقعہ مصر میں پیش آیا جہاں پر بیوی کی جانب سے شوہر کو واٹس ایپ پر گالیاں دینے پر عدالت نے 56لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کردیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مصر میں واٹس ایپ پر شوہر کو گالیاں دینا بیوی کو مہنگا پڑ گیا، خاتون کو عدالت نے 33 ہزار امریکی ڈالر کا جرمانہ عائد کر دیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ خاتون مصر کے جنوبی صوبے قنا میں سرکاری ملازم تھیں۔30 سالہ خاتون پر عدالت میں الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے واٹس ایپ پر اپنے شوہر سے نہ صرف جھگڑا کیا بلکہ انہیں گالم گلوچ کے میسجز بھی کیے۔
شوہر نے عدالت میں شوہر گالیوں بھرے میسجز کے سکرین شاٹس پیش کیے اور مؤقف اپنایا کہ ان کی اہلیہ نے سماجی رابطے کی ایپلی کیشن کو غلط کام کے لیے استعمال کیا۔
واضح رہے کہ مصر میں 2003 کو ٹیلی کمیونی کیشن ایکٹ 10 کا آرٹیکل 76 نافذ کیا گیا تھا جس کے تحت سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر سزا سنائی جاسکتی ہے۔
اس سے پہلے دبئی میں خاتون کو عدالت نے بنا پوچھے خاوند کی گفتگو سوشل میڈیا پر جاری کرنے پر 2 ہزار درہم جرمانے کی سزا سنائی تھی۔