اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادیوں کا اجلاس آئندہ 48 گھنٹے میں طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملکی ابتر معاشی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کے ساتھ بیٹھک کا فیصلہ کیا ہے، اجلاس میں ملک کی معاشی صورتحال پرسخت فیصلے کیے جائیں گے۔
اجلاس میں معاشی استحکام کے لیے خصوصاً فضل الرحمان کو اعتماد میں لیا جائے گا، آئی ایم ایف معاہدہ پر نظر ثانی پر اتحادیوں سے گفتگو کی جائے گی۔