لاہور: (دنیا نیوز) شیخ رشید نے کہا ہے کہ الیکشن کروانے کی بات چیت چل رہی ہے، اس کو جلد فائنل کریں۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ الیکشن کا مسئلہ افہام و تفہیم سے حل کرنا ہے یا جوڈو کراٹے سے کرنا ہے، جس طرح عدم اعتماد کی نااہل پالیسی نے معیشت تباہ کی، اسی طرح فیصلوں میں تاخیر مزید تباہی لائے گی، 31 مئی سے پہلے فیصلے کرلیں ورنہ گاڑی چھوٹ جائے گی۔