لاہور:(دنیا نیوز) سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عون چودھری کو 50 کروڑ روپے کا لیگل نوٹس بھیج دیا ہے۔
عثمان بزدار کے لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں عون چودھری نے ان پر بے بنیاد الزامات لگائے ہیں، عون چودھری بے بنیاد الزامات پر معافی مانگے، ورنہ قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔
سابق وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ الزامات واپس نہ لینے اور معافی نہ مانگنے کی صورت میں 50 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا جائے گا۔