توانائی کے بعد آبی بحران بھی سر اٹھانے لگا

Published On 23 May,2022 10:56 am

اسلام آباد (دنیا نیوز) شمالی علاقہ جات میں درجہ حرارت گرنے سے برف پگھلنے کے باعث دریاوں میں پانی کے بہاو میں نمایاں کمی واقع ہو گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پر پہنچ گیا رواں سال پانچ ماہ میں تربیلا ڈیم دوسری مرتبہ ڈیڈ لیول پر پہنچا ہے، تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ختم ہو گیا، منگلا ڈیم بھی ڈیڈ لیول کے قریب ہے۔

ذرائع کے مطابق منگلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ صرف ایک لاکھ ایکڑ فٹ رہ گیا، منگلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ صرف دو دن کا ہے، دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 68 ہزار اور اخراج 78 ہزار کیوسک ہے

جبکہ دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 32 ہزار اخراج 34 ہزار کیوسک ہے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں پانی کا بحران مذید سنگین ہوسکتا ہے۔
 

Advertisement