وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سینیٹ میں قائد ایوان نامزد

Published On 23 May,2022 02:29 pm

اسلام آباد : (دنیا نیوز) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کو سینیٹ میں قائد ایوان نامزد کردیا گیا، ان کی نامزدگی کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا۔

سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی نامزدگی وزیراعظم شہباز شریف نے کی۔ جبکہ سینیٹر یوسف رضا گیلانی سینیٹ میں پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر نامزد ہوئے ہیں۔ 

سینیٹ سیکرٹریٹ نے یوسف رضاگیلانی کی بطور پارلیمانی لیڈر نامزدگی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
 

Advertisement