اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئر مین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے اعزاز میں الوداعی تقریب بھی ہوئی۔ ڈپٹی چیئرمین نیب ظاہر شاہ فی الحال قائم مقام چیئرمین نیب ہوں گے۔
یاد رہے کہ سبکدوش ہونے والے چیئر مین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے 8 اکتوبر 2018ء کو منصب سنھبالا تھا۔
خیال رہے کہ 26 مئی 2022 کو قومی اسمبلی میں قومی احتساب بیورو (نیب) آرڈیننس 1999 میں ترمیم کا بل کثرت رائے سے منظور کیا گیا تھا۔
بل کے مطابق چیئرمین نیب کی 3 سالہ مدت کے بعد اسی شخص کو دوبارہ چیئرمین نیب نہیں لگایا جائے گا۔ نئے چیئرمین کی تقرری کیلئے مشاورت چیئرمین کی مدت ختم ہونے سے 2 ماہ پہلے شروع کی جائے گی اور یہ عمل 40 روز میں مکمل کرنا ہوگا۔