اسلام آباد:(دنیا نیوز) سینیٹر دنیش کمار نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ نہ میرا بلکہ میری بیوی کا اکاؤنٹ بھی نہیں کھولا جا رہا ہے، بیوی کو خوش کرنے کے لیے بینک کی انشورنس پالیسی مجبوری میں لینا پڑی۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں میں دنیش کمار کا کہنا تھا کہ سینیٹرز سے کہا جا رہا ہے کہ نیب سے کلیرنئس سرٹیفیکیٹ لے کر آئیں، بیوی کے سامنے سرخرو ہونا تھا، اہلیہ کو خوش کرنے اور بینک اکاونٹ کھولنے کے لیے بینک کی انشورنس پالیسی خریدنی پڑی۔
سینیٹر کا مزید کہنا تھا کہ بیگم نے طعنہ دیا کہ بڑے سینیٹر بنے پھرتے ہو اور ایک اکاؤنٹ کھلوایا، اگر بیگم کا بینک اکاؤنٹ نہ کھلوا پاتا تو گھر سے کھانا نہیں ملنا تھا۔
انہوں نے کہا کہ سارے سیاست دانوں کا یہی حال ہے، جو بھی سیاست دان بیگم کا اکاؤنٹ نہیں کھلواسکتا، اس کا بھی گھر سے کھانا پینا بند ہوسکتا یے، اگر سیاست دان کا بیٹا 18 سال سے زیادہ عمر کا ہے تو اس کا بھی بینک اکاؤنٹ نہیں کھل سکتا۔