اسلام آباد:(دنیا نیوز) قومی احتساب بیورو(نیب) کے ایگزیکٹیو بورڈ نے 11 نئی انکوائریوں اور 2 انویسٹی گیشنز کی منظوری دے دی ہے۔
چیئرمین نیب کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس ہوا، جس میں یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشنز، پنجاب کو آپریٹو بورڈ، پاکستان ریلویز، وزرات ہاؤسنگ اورمحکمہ آبپاشی لاڑکانہ کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی گئی۔
سابق آئی جی پولیس سندھ غلام حیدرجمالی اور اورڈسٹرکٹ ڈائریکٹرمحکمہ زراعت ڈی آئی خان کے خلاف بھی انوسٹی گیشن ہوگی، نیب ایگزیکٹو بورڈ نے محکمہ جنگلات ہری پور، محکمہ آبپاشی لاڑکانہ، شہید بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ سمیت دیگر کے خلاف بھی انکوائریز کی منظوری دے دی۔
چیئرمین نیب نے کہا ہے کہ بڑی مچھلیوں کے خلاف میگا کرپشن کے مقدمات منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے، نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت، گروہ اور فرد سے نہیں بلکہ ریاست پاکستان سے ہے۔