لاہور : (دنیا نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا جس میں پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست دائر کردی گئی، درخواست اظہرصدیق کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ عالمی منڈی کے برعکس قیمتیں بڑھائی گئیں، قیمت بڑھانےکے لیے کابینہ سے منظوری لی گئی نہ وجوہات بتائی گئیں، قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہوگا۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کالعدم قراردے اور عوام کو پٹرولیم مصنوعات سستے داموں فراہم کرنے کا حکم دے۔