وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے سرکاری اداروں میں پٹرول کے استعمال پر 35 فیصد کٹ لگا دیا

Published On 03 June,2022 04:23 pm

پشاور:(دنیا نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے عوامی مفاد میں احسن اقدام اٹھا لیا، تمام صوبائی محکموں اور اداروں کے پی اوایل اخراجات میں 35 فیصد کمی کا فیصلہ کر لیا۔

وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق صوبہ بھر میں سرکاری اداروں میں پٹرول کے استعمال پر 35 فیصد کٹ لگا دیا گیا ہے، فیصلے کا اطلاق سرکاری اداروں، انسٹی ٹیوشنز اور آرگنائزیشن پر ہوگا، چیف سیکرٹری کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مالی دباؤ کم ہوگا، وزیر اعلیٰ کے ان احکامات پر عملدرآمد کے سلسلے میں مانیٹرنگ کا موثر نظام بھی وضع کیا جائے، صوبائی حکومت پہلے ہی سے کفایت شعاری پالیسی پر عمل پیرا ہے، کفایت شعاری پالیسی کے تحت صوبائی حکومت اپنی اخراجات میں کمی کے لئے متعدد اقدامات اٹھا رہی ہے۔ سرکاری محکموں کی پی او ایل اخراجات میں کمی اسی کفایت شعاری پالیسی کی ایک اور کڑی ہے۔

 

Advertisement