غیر ذمہ دارانہ بیانات، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کیخلاف ہائیکورٹ میں رٹ دائر

Published On 04 June,2022 05:02 pm

پشاور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے خلاف ہائیکورٹ میں رٹ دائر کردی گئی ،عدالت عالیہ سے وزیراعلیٰ کے غیر ذمہ دارانہ بیانات اورفورس کو سیاسی مقاصد کے استعمال سے رو کنے کی استدعا کی گئی ہے۔

پشاور ہائیکورٹ میں وزیراعلیٰ محمود خان کے خلاف رٹ دائر کی گئی ہے،رٹ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ نےآئندہ لانگ مارچ میں کے پی فورس استعمال کرنے کا دعویٰ کیا تھا، خیبر پختونخوا کی فورس حکومت کی ذاتی فورس نہیں فورس ملک وصوبے میں امن قائم کرنے اورشہریوں کے تحفظ کےلئے ہے۔

رٹ میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت وزیراعلیٰ کے غیر ذمہ دارنہ بیانات اور فورس کو سیاسی مقاصد کے استعمال سےروکا جائے۔

رٹ میں چیف سیکرٹری ،آئی جی، سیکرٹری ہوم، سیکرٹری داخلہ اسلام آباد ،سیکرٹری کیننٹ ڈویژن اسلام آباد فریق بنایا گیا ہے،رٹ سپریم کورٹ کے وکیل مہم آفریدی کی جانب دائر کی گئی ہے۔
 

Advertisement