اسلام آباد:(دنیا نیوز) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی تاریخ تبدیل کر دی گئی، سیشن اب سات کے بجائے 9 جون کو ہوگا۔
سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اپنے صوابدیدی اختیارات کے تحت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی کی۔
نئے جاری کردہ شیڈول کے مطابق اب مشترکہ اجلاس 9 جون کو سہ پہر چار بجے منعقد کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت کی جانب سے واپس بھیجے گئے دونوں بل مشترکہ اجلاس میں پیش کئے جاسکتے ہیں۔