مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی بربریت، مزید 2 نوجوان شہید کر دیئے

Published On 15 June,2022 09:41 am

سرینگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ وادی میں قابض فورسز کی جانب سے بربریت کا سلسلہ تھم نہ سکا، شوپیاں میں فائرنگ کر کے مزید 2 نوجوان شہید کر دیئے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے شوپیاں میں ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران دو نوجوانوں کو شہید کر دیا، دونوں نوجوانوں کو گھر گھر تلاشی کے دوران فائرنگ کرکے شہید کیا گیا۔

ظالم افواج نے مقامی افراد اور میڈیا کی علاقے میں داخلے پر بھی پابندی عائد کرتے ہوئے احتجاج کے خوف سے انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک گھر گھر تلاشی کا عمل جاری تھا۔
 

Advertisement