لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے نہ صرف ملک کو بلیک لسٹ ہونے سے بچایا بلکہ 34 میں سے 32 ایکشن پلان کو بھی مکمل کیا۔ ہماری حکومت نے اپریل میں باقی 2 آئٹمز پر تعمیل رپورٹ پیش کی جس کی بنیاد پر ایف اے ٹی ایف نے اب پاکستان کے ایکشن پلان کو مکمل قرار دیا۔
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے فیصلے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سلسلہ وار ٹویٹس میں سابق وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ پاکستان کو فروری 2018ء میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی طرف سے گرے لسٹنگ کے لیے نامزد کیا گیا تھا اور اس دوران سب سے چیلنجگ مرحلہ ایکشن پلان مکمل کرنا تھا، پی ٹی آئی حکومت نے اقتدار سنبھالا تو ہمیں ادارے کی طرف سے بلیک لسٹ کیے جانے کے شدید امکانات کا سامنا کرنا پڑا۔ عالمی ادارے کے ساتھ ہماری ماضی کی تاریخ بھی سازگار نہیں تھی۔
Pak was nominated for grey listing by FATF in Feb 2018 & had to complete the most challenging action plan ever given to any jurisdiction. When my govt took over, we faced dire prospect of Blacklisting by that body. Our past compliance history with FATF was also not favourable.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 17, 2022
انہوں نے لکھا کہ میں نے اپنے سب سے اہم وزیر حماد اظہر کی سربراہی میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل دی۔ کمیٹی میں ایکشن پلان سے متعلقہ تمام سرکاری محکموں اور سکیورٹی ایجنسیوں کی نمائندگی تھی۔ بلیک لسٹ ہونے سے بچنے کے لیے افسران نے پہلے دن رات کام کیا۔
FATF repeatedly praised work & the political will my govt demonstrated. We not only averted blacklisting, but also completed 32 out of 34 action items. We submitted compliance report on remaining 2 items in April based on which FATF now declared Pak s Action Plan as completed.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 17, 2022
پی ٹی آئی چیئر مین نے مزید لکھا کہ اس دوران ایف اے ٹی ایف نے بارہا ہمارے کام کی تعریف کی اور میری حکومت نے سیاسی عزم کا مظاہرہ کیا۔ ہم نے نہ صرف ملک کو بلیک لسٹ ہونے سے بچایا بلکہ 34 میں سے 32 ایکشن پلان کو بھی مکمل کیا۔ ہماری حکومت نے اپریل میں باقی 2 آئٹمز پر تعمیل رپورٹ پیش کی جس کی بنیاد پر ایف اے ٹی ایف نے اب پاکستان کے ایکشن پلان کو مکمل قرار دیا۔
I am confident that prerequisite onsite visit of FATF team to confirm completed work on our action plan will pass successfully too. Hammad Azhar, members of his FATF coord committee & officers who worked on this task performed exceptionally well. The whole country is proud of you
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 17, 2022
عمران خان نے مزید لکھا کہ مجھے یقین ہے ہمارے ایکشن پلان پر مکمل کام کی تصدیق کے لیے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ٹیم دورہ بھی کامیابی سے گزر جائے گا۔ حماد اظہر، کمیٹی اور دیگر کام کرنے والے افسران نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پورے ملک کو آپ پر فخر ہے۔