پاکستان رواں سال ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکل جائیگا: شوکت ترین

Published On 06 March,2022 10:39 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر شوکت ترین نے کہا ہے کہ پاکستان رواں سال ایف اے ٹی ایف (فیٹف)کی گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔

شوکت ترین نے غیر ملکی اخبار کو انٹرویو میں کہا کہ انسداد منی لانڈرنگ کے لیے پاکستان کی کارکردگی بہت بہتر ہے، ایف اے ٹی ایف نے بھی اعتراف کیا کہ پاکستان نے 27 میں سے 26 اہداف حاصل کیے ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ اعلیٰ کارکردگی پر گرے لسٹ سے نکلنا پاکستان کا حق تھا، ایف اے ٹی ایف نے میرٹ پر نہیں بلکہ پاکستان مخالف لابی کے دباؤ میں فیصلہ کیا۔
 

Advertisement