ملکی مجموعی سرکاری قرضوں کی شرح میں کمی ہوئی ہے: شوکت ترین

Published On 24 February,2022 10:42 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ مجموعی قومی پیداوار جی ڈی پی کے تناسب سے پاکستان کے مجموعی سرکاری قرضوں کی شرح میں نمایاں کمی ہوئی ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ مالی سال2015-16کی بنیاد پر جی ڈی پی کے تعین کے بعد مالی سال 2021ء میں مجموعی قومی پیداوار کے تناسب سے مجموعی سرکاری قرضوں کی شرح 71.8 فیصد ہے جبکہ2005 -06کے مالی سال کی بنیاد پر مالی سال 2021میں جی ڈی پی کے تناسب سے قرضوں کی شرح کا اندازہ 83.5فیصد لگایا گیا تھا۔

انہوں نے کہاکہ مالی سال2015-16کی بنیاد پر جی ڈی پی کے تناسب سے سرکاری قرضوں کی شرح میں تقریباً 12فیصد کمی ہوئی ہے ۔
 

Advertisement