مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت جاری، مزید 3 نوجوان شہید

Published On 20 June,2022 10:15 am

سرینگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران فائرنگ کر کے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ظالم بھارتی افواج نے 7 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ قابض فورسز نے آج 2 سفاکانہ کارروائیوں کے دوران مزید 3 کشمیری نوجوان شہید کئے۔ 2نوجوانوں کو ضلع کپواڑہ جبکہ ایک کو پلوامہ میں شہید کیا گیا۔

آخری اطلاعات موصول ہونے تک گھرگھرتلاشی کا عمل جاری تھا۔، گزشتہ روزبھی ظالم فورسزنے 4افرادکو گولیاں مار کر شہیدکردیاتھا۔ بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں کی نسل کشی کا مکروہ فعل جاری ہے مگر حیرت انگیز طور پر انسانی حقوق کے علمبردار امریکہ سمیت کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔
 

Advertisement