لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آج پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے اور مجرموں کی امپورٹڈ حکومت کے ترمیم شدہ نیب قانون نے احتساب ہی کو دفن کردیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سلسلہ وار ٹویٹس میں عمران خان نے کہا کہ مجرم مافیا کو این آر اوٹو ملے گا اور نیب کے زیرِ تفتیش 1200 ارب میں سے 1100 ارب روپے مالیت کے مقدمات اب نیب کے دائرہ کار سے نکل جائیں گے۔
Today is Black Day in Pak s history when Imported govt of crooks amended NAB law comes in ending accountability. Entire economy & pol system of Pak was derailed thru US-backed regime change conspiracy simply to give this cabal of crooks another NRO. PMLN s Dastgir confirmed this.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 20, 2022
انہوں نے کہا کہ تاریخ پاکستان کے خلاف اس سازش کے منصوبہ سازوں اور اسے کامیاب بنانے والوں کو فراموش کرے گی، نہ ہی کبھی معاف کرے گی۔ ہمارے رسول ﷺ کے فرمان کا مفہوم ہے کہ تباہی ان معاشروں کا مقدر بنتی ہے جہاں کمزور کی پیٹھ پر تو تعزیر کا کوڑا برستا ہے مگر طاقتور قانون کی پہنچ سے دور رہتے ہیں، آج نیب کے اس ترمیم شدہ قانون کے ساتھ ہم وائٹ کالر کرائم کے مجرموں کو احتساب سے مبرّا کرتے ہوئے تباہی کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
Our Prophet PBUH had said societies are destroyed when the poor are jailed while the rich are not held accountable. Today, with this one amended NAB law we are heading towards destruction by removing white collar criminals from accountability.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 20, 2022
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ آج پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے جب مجرموں کی امپورٹِڈ سرکار کے ترمیم شدہ نیب قانون نے احتساب ہی کو دفن کردیا۔ حکومت میں تبدیلی کی امریکی سازش کے ذریعے محض مجرموں کے اس ٹولے کو ایک اور این آر او دینے کے لیے پاکستان کی پوری معیشت اور سیاسی نظام کو پٹری سے اتارا گیا، مسلم لیگ (ن) کا خرم دستگیر اس کی تصدیق کر چکا ہے۔
Rs 1100 bn of the Rs 1200 bn that was being investigated by NAB will now be out of NAB s jurisdiction, giving this criminal mafia their NRO2. History will neither forget nor forgive all those who were part of & enabled this conspiracy against Pakistan to succeed.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 20, 2022
انہوں نے کہا کہ ایسے میں جب ہماری معیشت مستحکم ہونے کے بعد 6 فیصد کی پائیدار ترقی کی جانب بڑھ رہی تھی تو منصوبہ سازوں نے محض ان مجرموں کو این آر او-دوم دینے کے لیے معیشت کو تباہی کے گڑھے میں پھینک کر اور ہمارے لوگوں پر مہنگائی کا ایک بم گرا کر پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا مناسب جانا۔
ایک اور ٹویٹ میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم خصوصاً گھرانوں،خواتین اور عمررسیدہ شہریوں کا شکریہ جنہوں نے بعض مقامات پر بارش جیسی مشکلات کے باوجود کمر توڑ مہنگائی اور امریکی سازش کے نتیجے میں مسلط مجرموں کی امپورٹڈ حکومت کومستردکرنےکیلئے ہمارےاحتجاج میں شرکت کی
Thank you to the nation for coming out across Pakistan, esp the families, women & elderly who braved difficulties & in some cities rain, to join our protest against massive inflation & clearly reject Imported Govt of crooks imposed by US regime change conspiracy #مہنگائی_نامنظور pic.twitter.com/F6fpP6pJua
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 20, 2022