مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی، بھارتی سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

Published On 21 June,2022 04:38 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مہاراجہ رنجیت سنگھ کی 183 ویں برسی میں شرکت کیلیے سکھ یاتری واہگہ کے راستے پاکستان پہنچ گئے،یاتریوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔

مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کے موقع پر پاکستان کی جانب سے 495 ویزے جاری کیے گئے ہیں، واہگہ بارڈر پر گوردوارہ پربندھک کمیٹی پاکستان اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے حکام نے مہمانوں کا استقبال کیا۔

شاندار استقبال پر بھارت سے آئے مہمانوں نے نے حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
 

 
Advertisement