سونا 150 روپے سستا، سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

Published On 21 June,2022 06:46 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 150 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 7 امریکی ڈالر گھٹ گئی جس کے بعد نئی قیمت 1833 ڈالر ہو گئی ہے۔

ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، رولپنڈی، فیصل آباد سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 150 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمت ایک لاکھ 47 ہزار 150 روپے ہوگئی ہے۔

اُدھر 10 گرام سونے کی قیمت 86 کی تنزلی سے ایک لاکھ 26 ہزار 157 روپے ہوگئی ہے۔

سٹاک مارکیٹ میں زبردست یتزی سے اربوں روپے کا فائدہ

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا مثبت دن رہا۔ 100 100 انڈیکس 748 پوائنٹس اضافے سے 42 ہزار 525 پر بند ہوا ہے۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 824 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

حصص بازار میں آج 30 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مالیت 9 ارب 47 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 98 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 59 ارب روپے ہے۔

 

Advertisement