'بڑے پتیلے جیسا منہ'، وسیم اکرم تنقید کرنیوالوں پر برس پڑے

Published On 21 June,2022 06:40 pm

لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم اپنی تصویر پر تنقید کرنے والوں پر برس پڑے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے وسیم اکرم نے تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ میں نے 2 ، 3 دن پہلے ایک تصویر لگائی تھی جس پر لوگوں نے کہا کہ آپ بوڑھے کیوں نہیں ہوتے جبکہ کچھ نے کہا کہ آپ موٹے ہوگئے ہیں۔

ویڈیو میں سابق کپتان کی جانب طنزیہ انداز اپنایا گیا کہ میں نے لوگوں کی پروفائل دیکھی ہے ان کا اپنا منہ بڑے پتیلے جیسا ہے، وہ لوگ پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں پھر کسی کو کچھ کہیں، میں درخواست کرتا ہوں کہ کمنٹ کرنے سے پہلے ایک مرتبہ آئینہ دیکھ لیا کرو۔

جیسے ہی وسیم اکرم نے یہ ویڈیو پوسٹ کی تو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے خیالات کا اظہار کیا جارہا ہے۔
 

Advertisement