راشد خان بھی رضوان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

Published On 21 June,2022 10:29 am

کراچی: (ویب ڈیسک) افغانستان کرکٹ ٹیم کے سٹار آل راؤنڈر راشد خان بھی قومی ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی محمد رضوان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

رپورٹ کے مطابق محمد رضوان کی صلاحیتوں کے دنیا گن گاتی ہے اسی ضمن میں راشد خان نے بھی پاکستانی بیٹر کی تعریف کی اور لکھا کہ سب سے شائستہ اور پیاری شخصیت سے مل کر اچھا لگا۔

راشد اور رضوان دنوں برطانیہ میں  ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ  ٹورنامنٹ کھیل رہے ہیں جہاں دونوں نے ملاقات کی اور ساتھ گاڑی میں بیٹھے نظر آئے۔

خیال رہے کہ محمد رضوان پاکستان میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کھیلنے کے بعد برطانیہ چلے گئے تھے۔
 

Advertisement