منی لانڈرنگ کیس، مونس الہی نے ایف آئی اے کو جواب جمع کرا دیا

Published On 23 June,2022 02:49 pm

لاہور: (دنیا نیوز) منی لانڈرنگ کیس کے الزام میں سابق وفاقی وزیر مونس الہی نے اپنے وکلاء کے ذریعے ایف آئی اے کو جواب جمع کرا دیا۔

ایف آئی اے نے 33سوالات پر مشتمل ایک سؤال نامہ مونس الہی کو دیا تھا ایف آئی اے نے مونس الہی کو 23 جون تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

مونس الہی 4 جولائی تک منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت پر ہیں، سابق وفاقی وزیر کی طرف سے جمع کروائے گئے جوبات کا جائزہ لینے کے بعد ہی ایف آئی اے نیا لائحہ عمل تیار کرے گا۔
 

Advertisement