لاہور : (دنیا نیوز) مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہی ایف آئی اے کے دفتر پہنچ گئے، ایف آئی اے نے مونس الہی سے تحقیقات کے لیے سوالنامہ تیار کر لیا۔
سوال نامے میں پوچھا گیا ہے کہ کیا آپ نواز بھٹی اور مظہر اقبال کو جانتے ہیں؟ رحیم یار خان شوگر مل سے آپ کا کیا تعلق ہے؟ 2007 میں رحیم یار خان شوگر مل کی اجازت نامہ کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟
ایف آئی اے کے سوال نامے میں مخدوم عمر شہریار نے اس وقت شوگر مل کا لائسنس کیسے حاصل کیا؟ کیس کیڈ اورایکسز کیپٹیل کمپنی سے آپ کا کیا تعلق ہے؟ نامزد ملزم محمد خان بھٹی اور واجد خان سے کیا تعلق ہے؟ کیا 2013-14 میں رحیم یار خان کمپنی کے شئیر خریدنے جانے سے آپ آگاہ ہیں سمیت دیگر سوالات میں شامل ہیں۔
گزشتہ روز بھی مونس الہی ایف آئی اے کے دفتر پیش ہوئے تھے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ حاضر ہیں، انہیں کیس میں پیش ہونے پرکوئی اعتراض نہیں، انہیں پتہ نہیں ہے، رانا ثنا اللہ کہہ رہے ہیں 72کروڑ روپے کا کیس ہے، اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ یہ سیاسی انتقام ہے۔
مونس الٰہی نے کہا کہ انہوں نے مجھے گرفتار کرنے کیلئے ٹیمیں تیارکیں، میری اطلاع کے مطابق انہوں نےمجھ پر شوگر کمیشن کاکیس بنایا ہے، رانا ثنا اللہ کہہ رہے ہیں کہ نوٹس بھیجاہے لیکن مجھے کسی قسم کا نوٹس نہیں ملا، مجھے انہوں نے گرفتار کرنا ہے میں حاضر ہوں، ابھی جاکر دیکھتا ہوں کیا کیس ہے۔