ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج طلب

Published On 29 June,2022 10:36 am

لاہور: (دنیا نیوز) ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔

 

اجلاس چیئرمین مولانا سید عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں کراچی میں ہو گا جس میں وزارت مذہبی امور، سائنس و ٹیکنالوجی ، سپارکو اور موسمیات کے نمائندے شریک ہونگے۔ دوسری جانب پورے ملک میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ دفاتر میں ہوں گے۔

اجلاس کے دوران ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے چاند کے حوالے سے نئے اسلامی ماہ کا اعلان کیا جائے گا۔

 

Advertisement